دنیا

آسڑیلیا نے اپنا گولڈن ویزا ختم کرنے کا اعلان کردیا

آسٹریلیا نے اپنا”گولڈن ویزا” ختم کردیا ہےجس کے تحت دولت مند بیرون ملک مقیم سرمایہ کاروں کو آسڑیلیا میں رہنے کا حق حاصل تھا۔

آسڑیلوی میڈیا رپورٹس کےمطابق گولڈن ویزا کا اجرا غیر ملکی ملکی کاروباری افراد کی توجہ حاصل کرنےکیلئےڈیزان کیا گیا تھا،حکام کا کہنا ہےکہ گولڈن ویزا سےکوئی خاطر خواہ فائدہ حاصل نہیں ہو رہا تھا۔

آسڑیلوی حکام کی جانب سے 2024 کیلئے امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کے تحت بڑا اقدام سامنے آیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ گولڈن ویزا کے متبادل اب سکلڈ ورکر ویزا متعارف کرایا جائے گا،جس کے تحت ہنرمند افرادکو بہتر مواقع مل سکیں گے۔

خیال رہےکہ گولڈن ویزاپروگرام کے تحت 2012 سے اب تک اہم سرمایہ کاروں کو ایس آئی وی ویزے دئیے جاچکے ہیں۔

آسڑیلوی وزیر داخلہ نےکہا کہ یہ واضح ہےکہ گولڈن ویزا ہمارے ملک اورمعیشت کو وہ چیز فراہم نہیں کر رہا ہے جس کی ہمارے ملک اور معیشت کی ضرورت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close