دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کو ہتک عزت مقدمے میں 83 ملین ڈالر ہرجانہ دینے کا حکم

ڈونلڈ ٹرمپ نئی مشکل میں پھنس گئے،امریکی عدالت نے سابق صدرکو ہتک عزت مقدمےمیں تراسی ملین ڈالر ادا کرنےکا حکم دے دیا۔

نیویارک کی جیوری نےہتک عزت کےمقدمےمیں فیصلہ سناتےہوئےحکم دیا کہ ڈونلڈٹرمپ کو لکھاری جین کیرول کو 83 ملین ڈالردینا ہوں گے،جنہیں ڈونلڈ ٹرمپ نے سرعام جھوٹا کہا اور ان کی توہین کی تھی۔

ڈونلڈٹرمپ نے 2019 میں امریکی صدرہوتےہوئے کالم نگار جین کیرول کو برابھلا کہا تھا۔جین کیرول نےالزام لگایا تھا کہ ڈونلڈٹرمپ نےنوے کی دہائی میں ان کو جنسی ہراسانی کانشانہ بنایا۔سابق صدر نے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جین کیرول نےالزام عائدکیا تھا کہ ڈونلڈٹرمپ نے 1990 کی دہائی میں ان پرجنسی حملہ کیا تھا،جیوری نے یہ فیصلہ تین گھنٹے سےبھی کم غور و خوض کے بعد سنایا۔

سابق صدر نےہتک عزت سےمتعلق جیوری کے فیصلےکو مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے جرمانے کےخلاف اپیل کرنے کااعلان کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close