دنیا

ارب پتی برطانوی تاجر نے اسلام قبول کرنے بعد عمرے کے سعادت حاصل کرلی

برطانیہ کے ارب پتی تاجر اور رئیلیٹی ٹی وی اسٹار ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کرنے کے بعد عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

انسٹاگرام پرمکہ کی ویڈیو شیئرکرتےہوئے ڈینی لیمبو نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کیا،ڈینی کی جانب سےانسٹاگرام اکاؤنٹ پرجرنی 2 مکہ کے نام سے جھلکیاں شیئرکی گئی ہیں جس میں انہیں عمرہ ادائیگی کیلئےحرم میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اسی دوران ڈینی آبدیدہ بھی ہوگئے۔

Untitled 1

ڈینی نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ ’آپ کو نہیں معلوم ہوتا آپ کو زندگی کب کس راستے پر لےجائے؟میں کاروباری میٹنگ کیلئے سعودیہ گیا تھا لیکن وہ میٹنگ جلدی ختم ہوگئی،مجھے ایک شخص ملا جو مجھےمکہ لے گیا۔ اس کے بعد میرے روحانی اورجذباتی سفر کا آغاز ہوا،اب میں لندن ایک نومسلم کے طور پر واپس آیا ہوں‘۔

Untitled 2

ڈینی لیمبو نے باسط نامی شخص کےساتھ ایک سیلفی بھی شیئر کی جس میں انہوں نےباسط کو بھائی کہتے ہوئے لکھا تھا کہ مجھے زندگی گز ارنے کا اصل مقصد سکھانے کا شکریہ۔ڈینی نے انسٹاگرام سٹوریز پر احرام پہنے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مسلم دوستوں کی جانب سے مبارکباد دینے پران کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہےکہ کچھ عرصہ قبل ڈینی لیمبوکا اصل نام ڈینی کیرن تھالیکن اسپورٹس کارلیمبرگینی سےمتاثر ہوکر انہوں نے اپنا نام ڈینی لیمبو رکھ لیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close