دنیا

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلیے تیار ہیں، ملیحہ لودھی

نیویارک:  اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارت ایسی مہم جوئی سے باز رہے جو خطے میں امن کے لیے نقصاندہ ہے جبکہ پاکستان اس کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی قبضے کے 70 برس مکمل ہونے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل ملیحہ لودھی نے انٹرویو میں کہا کہ کشمیرکا ہر دن ایک سیاہ دن ہے، 70 برس سے کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کے منتظر ہیں، مسئلہ کشمیرکے حل کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادیں امن کے قیام کا واحد راستہ ہیں، بھارت ایسی مہم جوئی سے باز رہے جو خطے میں امن کے لیے نقصاندہ ہے جبکہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد کو سپورٹ کرتارہے گا، مسئلہ کشمیر کا پرامن حل جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کی ضمانت ہے، کشمیرسے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت ایل او سی کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ ملیحہ لودھی نے انٹرویو میں مزید کہا کہ بھارت کے ظلم سے ایک لاکھ کشمیری شہید ہوئے، بھارت وہ ملک ہے جس نے اجتماعی طور پر کشمیریوں کو بینائی سے محروم کیا جبکہ پاکستان سیاسی، سفارتی اور اخلاقی طور پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کو سپورٹ کرتا رہے گا۔
واضح رہے کہ بھارت کےغاصبانہ قبضےکے خلاف کشمیری آج دنیا بھرمیں یوم سیاہ منارہے ہیں اور کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی تسلط کے خلاف مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close