دنیا

اسرائیلی فورسز نے اسماعیل ہنیہ کی بہن کو گرفتار کرلیا

اسرائیلی پولیس نے اسماعیل ہنیہ کی بہن صباح عبدالسلام کو دہشتگردی کے الزام میں گرفتار کیا

اسرائیلی فورسز نے فلسطینی مزاحمت پسند تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن کو گرفتار کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے اسماعیل ہنیہ کی بہن صباح عبدالسلام کو دہشتگردی کے الزام میں جنوبی اسرائیل کے علاقے تل السبع سے گرفتار کیا گیا۔ ان کے خلاف تحقیقات کرنے والوں میں اسرائیل کی داخلی سیکورٹی ایجنسی بھی شامل ہے۔

اسماعیل ہنیہ کی 57 سالہ بہن صباح عبدالسلام اسرائیلی شہری ہیں اور حماس کے سیاسی دفتر کی سربراہ ہیں۔ اسرائیلی پولیس نے انہیں دہشتگردانہ کارروائیوں پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
اسرائیلی پولیس ترجمان نے صباح عبدالسلام کے گھر سے ایسی دستاویزات اور دیگر سامان برآمد ہونے کا دعویٰ کیا ہے جو اسرائیل پر حملوں میں ملوث ہونے کے ثبوت ہیں۔ غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اسماعیل ہنیہ کا نوجوان پوتا اور پوتی بھی شہید ہوچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close