دنیا

کتنے فیصد فرانسیسی لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاچکا ہے؟ تعداد اتنی زیادہ کہ مغرب کی مثالیں دینے والے شرم سے پانی پانی ہوجائیں

پیرس: خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی دنیا بھر کا مسئلہ ہے لیکن فرانس میں لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کی شرح اس قدر زیادہ ہے کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی اور مغربی دنیا کی مثالیں دینے والے بھی شرم سے پانی پانی ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں حال ہی میں ایک سروے کیا گیا ہے جس میں خواتین سے جنسی زیادتی کے متعلق سوالات کیے گئے۔ حیران کن طور پر ہر 10میں سے ایک سے زائد خاتون نے اعتراف کیا کہ اسے زندگی میں کبھی نہ کبھی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ان میں سے حیران کن طور پر آدھی خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں بچپن یا لڑکپن میں ہی جنسی درندگی کا نشانہ بناڈالا گیا تھا۔

جین جوریس فاﺅنڈیشن نامی تھنک ٹینک کے سروے کے مطابق ان میں سے 42فیصد خواتین کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ ان کے گھر میں ہی جنسی زیادتی کی گئی جبکہ 12فیصد نے بتایا کہ جنسی زیادتی کے ساتھ ان پر جسمانی تشدد بھی کیا گیا۔سروے میں شامل خواتین میں سے 5فیصد سے زائد نے بتایا کہ انہیں زندگی میں ایک سے زائد بار جنسی زیادتی کا سامنا کرنا پڑا۔

ہمارے ہاں شکایت کی جاتی ہے کہ خواتین اپنے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کی پولیس کو رپورٹ نہیں کرتیں لیکن آپ یہ سن کر بھی دنگ رہ جائیں گے کہ فرانس میں ہونے والے اس سروے میں شامل خواتین میں سے بھی صرف 15فیصد نے پولیس کو رپورٹ کی جبکہ باقی خاموش ہو کر بیٹھ گئیں۔فاﺅنڈیشن کا کہناتھا کہ ان خواتین میں سے اکثر کی ہم نے حوصلہ افزائی کی تب جا کر انہوں نے زبان کھولی ورنہ وہ اپنے ساتھ ہونے والے جنسی زیادتی کے واقعے پر بات کرنے کے لیے بھی تیار نہ تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close