دنیا

جو قومی ترانے کی تعظیم نہیں کریگا، تین سال قید بھگتے گا، قانون منظور

بیجنگ: چینی نیشنل پیپلزکانگریس کی مستقل کمیٹی نے قومی ترانے کی تعظیم نہ کرنے 3 سال سزا کا قانون منظور کرلیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں اب قومی ترانے کی تعظیم نہ کرنے والے کہ شخص کو 3 سال قید کی سزا سنائی جائے گی اور اس سلسلے میں نیشنل پیپلزکانگریس کی مستقل کمیٹی نے ایک قانون کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت اب قومی ترانے کے تقدس کو مد نظر رکھتے ہوئے پبلک مقامات، شادی بیاہ اور آخری رسومات کے مواقع پر قومی ترانہ نہیں بجایا جائے گا جب کہ نجی سطح پر اس ترانے پر غیر مناسب پرفارمنس دینے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ملکی فوجداری قانون میں اس ترمیم کی منظوری کے بعد اس کا اطلاق ہانگ کانگ اور مکاؤ پر بھی ہوگا۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے سیاسی حقوق سلب کئے جاسکتے ہیں اور مجرم کے طور پر حراست میں لینے کے علاوہ 3 سال قید کی سزا بھی سنائی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہانگ کانگ میں ہونے والے فٹبال میچ کے دوران جب قومی ترانہ بجایا گیا تو شائقین کی جانب سے ناصرف شور شرابہ کیا گیا بلکہ سیٹیاں بھی بجائی گئیں تھیں جسے چینی حکام نے قومی ترانے کی بے توقیری قرار دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close