دنیا

بھارت میں رہنا ہے تو جے ماتا دی کہنا ہے

بی جی پی کے جنرل سیکریٹری کیلاش وجے وارگیا کا کہنا ہے کہ جو بھی ’بھارت ماتا کی جے‘ نہیں کہہ سکتا اسے بھارت میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

منگل کے روز کیلاش وارگیا نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اسدالدین اویسی کے بیان کے تناظر میں کہا ہے جن کا کہنا تھا کہ وہ ’بھارت ماتا کی جے‘ نہیں کہیں گے۔

بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق منگل کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئےکیلاش وجے وارگیا کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں جو بھارت ماتا کی جے نہیں کہنا چاہتے انھیں بھارت میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انھیں کسی دوسرے ملک چلے جانا چاہیے۔‘

آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوات کی جانب سے دی گئی صلاح کہ حب الوطنی کو بڑھانے کے لیے اس نعرے کی ضرورت ہے کو مسترد کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے گذشتہ روز کہا تھا کہ وہ ’بھارت ماتا کی جے نہیں کہیں گے چاہے ان کی گردن پر چاقو بھی رکھ دیا جائے۔‘

اسدالدین اویسی کے اس بیان کے بعد شیو سینا نے ان سے کہا کہ انھیں پاکستان چلے جانا چاہیے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close