دنیا

واشنگٹن میں میٹرو سسٹم29 گھنٹے کیلئے بند کردیا گیا

واشنگٹن: دنیا کے طاقتور ترین شہر واشنگٹن لوگوں کو بدھ کے روز غیر یقینی انداز سے 29 گھنٹوں کیلئے میٹرو سسٹم کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔ اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق حکام نے وسیع زیر زمین میٹرو سسٹم کو مرمت اور اوور ہالنگ کیلئے بند کردیا۔ میٹرو کے چیف ایگزیکٹو افسر اور جنرل مینیجر پال ویڈ فیلڈ نے کہا کہ فیصلہ آلات کی جانچ پڑتال اور سیفٹی سسٹم کی چیکنگ کیلئے کیا گیا تھا۔ شہر کے مختلف حصوں سے گزرنے والی میٹرو کی 6 لین اور 91 اسٹیشنز ہیں اور روزانہ تقریباً سات لاکھ افراد اس میں سفر کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close