دنیا

قندھار میں خودکش حملہ، متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

کابل: افغانستان کے شہر قندھار میں خودکش حملہ کیا گیاجس میں متعد د افراد زخمی ہو گئے ´

افغان میڈیا کے مطابق خودکش بمبار نے ٹارگٹ پر پہنچنے سے قبل ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا تاہم حملے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے حادثہ کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ علاقے کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close