دنیا

اٹلی میں زلزلے سے عمارتیں منہدم

امریکی جیالوجیکل سینٹر کے مطابق یہ زلزلہ پیراگیا شہر کے جنوبی مشرق میں 76 کلومیٹر کے فاصلے پر پر آیا۔ اس کی گہرائی سطح زمین سے محض 10 کلومیٹر تھی۔

اب تک چھ افراد کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ایک قصبے کے میئر نے اٹلی کے ریڈیو کو بتایا کہ نصف قصبہ تباہ ہو چکا ہے۔

ایک مقامی اخبار کے مطابق روم میں عمارتیں 20 سیکنڈ تک لرزتی رہیں۔

اماٹریس نامی قصبے کے میئر نے آر اے آئی ریڈیو کو بتایا کہ قصبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا ’قصبے کو جانے والی سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ لوگ ملبے تلے دبے ہیں۔ وہاں لینڈ سلائیڈ ہوئی ہے اور شاید پل بھی گر گئے ہیں۔‘

اٹلی کے شہری دفاع کے ادارے نے اس زلزلے کو شدید قرار دیا ہے۔

مقامی اخبار کے مطابق پہلے زلزلے کی شدت 6.4 بتائی گئی جس کے بعد کئی شدید جھٹکے آئے۔

ماضی کے زلزلوں کے اعداد و شمار کے مطابق خدشہ ہے کہ یہ زلزلہ بھی کافی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

سنہ 2009 میں اکویلا میں آنے والے زلزلے میں جو اٹلی میں بھی محسوس کیا گیا تھا 300 افراد ہلاک ہوئے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close