دنیا

چینی صدر نے ایسا کام کردیا کہ بین الاقوامی میڈیا کو شدید مرچیں لگ گئیں‎

بیجنگ: چین نے بین الاقوامی اخبار ’دی اکانومسٹ ‘اور ’ٹائم‘کی ویب سائٹ کو ملک میں بند کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ویب سائٹس نے چینی صدر کی بڑھتی ہوئی طاقت پر تنقیدی آرٹیکلز شائع کیے جس پر چینی حکومت نے کارروائی کرتے ہوئے اخبارات کی ویب سائٹ کو ملک میں سینسر کی جانے والی بین الاقوامی ویب سائیٹس کی فہرست میں شامل کر لیاہے ۔’گریٹ فائر آرگانائزیشن‘،جوکہ چین میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ویب سائیٹس کو سینسر کرتی ہے ،نے کہاہے کہ دو اپریل سے ’دی اکانومسٹ ‘کی ویب سائٹ اور اس کے کور آرٹیکل کو سینسر کیا جارہاہے جبکہ ملک میں اکانومسٹ کو موبائل ایپ کو بھی سینسر کیا جارہاہے۔
دی اکانومسٹ چین کی مشہور سوشل میڈیا ایپ ’وی چیٹ‘پرمتعدد عوامی اکاونٹ مینیج کرتا تھا جوکہ معطل کر دیئے گئے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close