دنیا

پاکستان سے فائٹر طیارے خریدے تو امداد روک دیں گے، بھارت کی سری لنکا کو دھمکی

پاک سری لنکا تعلقات کی بہتری بھارت کو کھٹکنے لگی۔ پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر خریدے تو 400 ملین ڈالر امداد نہیں دیں گے ۔ سری لنکا کو دھمکی دے دی۔

نیو دہلی: (ویب ڈیسک) خطے کا چودھری بننے کی خواہش میں بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا اور اسے پاک سری لنکا تعلقات کی بہتری بھی کھٹکنے لگی۔ سری لنکا نے طیارے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی جس پر جے ایف 17 تھنڈر طیاروں سے لرزاں اور بھارت تِلملا اٹھا۔ سری لنکا کو دھمکانے پر اتر آیا۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے سری لنکا کو کہا ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر کی خریداری تعلقات خراب کر سکتی ہے۔ بھارت نے کہا ہے فائٹر طیارے خریدے تو سری لنکا کو 400 ملین ڈالرز کی امداد سے بھی نہیں ملیں گے۔ بھارت نے معاہدے کی مخالفت کرتے ہوئے،،سری لنکا پر دباؤ بڑھادیا ہے۔  

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close