دنیا

امریکہ کا شمالی کوریا کی طرف سے پانچو یں ممکنہ ایٹمی دھماکہ کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار

واشنگٹن : امریکہ نے شمالی کوریا کی طرف سے پانچو یں ممکنہ ایٹمی دھماکہ کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ امریکہ کو شمالی کوریا کے میزائل اور ایٹمی تجربوں جیسے ان اشتعال انگیز اقدامات پر تشویش ہے ۔ بدھ کو ذرائع ابلاغ نے امریکی انتظامیہ کے پریس سیکرٹری جوش ارنسٹ نے بتایا کہ امریکہ کو شمالی کوریا کی اشتعال انگیزیوں پر بڑی تشویش ہے اور امریکہ اس الگ تھلگ ملک پر عالمی ذمہ داریاں پوری کرنے بارے دباؤ ڈالنے کا سلسلہ جاری رکھے گااور اس ضمن میں چین کی حکومت کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے کام جاری رکھے گا کیونکہ چینی حکومت کا شمالی کوریا کی حکومت پر کافی اثرورسوخ ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close