دنیا

سعودی شہزادے ولید بن طلال سمیت دیگر کو الٹا لٹکا کر تشدد کئے جانے کا انکشاف

ریاض: برطانوی اخبار ڈیلی میل نے انکشاف کیا ہے کہ کرپشن کے الزام میں گرفتار سعودی امرا کو الٹا لٹکا کر تشدد کر کے تفتیش کی جارہی ہے، کھرب پتی شہزادہ الولید بن طلال کو بھی الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی خصوصی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار شہزادوں پر امریکی کنٹریکٹرز تشدد کرکے پوچھ گچھ کر رہے ہیں، کھرب پتی شہزادہ الولید بن طلال کو بھی الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، فائیو اسٹار ہوٹل کے باہر سعودی اور اندر نجی سیکیورٹی کمپنی کے اہلکار تعینات ہیں۔

سعودی شہزادے الولید بن طلال کو میٹنگ کا کہہ کر محل بلایا گیا تھا، انہیں رات پونے 3 بجے کمرے سے گھسیٹ کر ہتھکڑی لگائی گئی اور مجرم کے طور پر پوچھ گچھ کی گئی۔ برطانوی اخبار کے مطابق شہزادہ الولید بن طلال کو بتایا گیا کہ دنیا کو تمام الزامات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں 3 ہفتے پہلے 11 شہزادوں اور سینکڑوں امرا کو گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار افراد کے بینک کھاتوں سے 194 ارب ڈالر ضبط کئے جاچکے ہیں۔

ڈیلی میل کے مطابق سعودی امرا سے تفتیش کیلئے بلیک واٹر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور اس کی موجودگی کا عرب سوشل میڈیا اور لبنانی صدر نے ایک ٹوئٹ میں کیا تھا، لیکن بلیک واٹر کے حکام نے سعودی عرب میں موجودگی کی سختی سے تردید کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close