دنیا

کثیر القومی فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع کا اجلاس، کمانڈر راحیل کا خطاب

ریاض: سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع محمد سلمان کی سربراہی میں اسلامی فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع کے اجلاس کا ریاض میں آغاز ہو گیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں اسلامی اتحادی افواج کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کا اتحاد کسی ملک یا فرقے کے خلاف نہیں، بلکہ انسداد دہشت گردی، کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک انفرادی طور پر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں، تاہم ان کو منظم کوششوں اور وسائل کی کمی کا سامنا ہے، مسلم اتحاد ان کی استعداد کار بڑھانے کیلئے معاون ثابت ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close