دنیا

نامناسب ٹوئٹ، اردگان نے اماراتی وزیر خارجہ کو جھاڑ پلادی

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردگان نے عثمانی دور خلافت میں مدینہ منورہ کے آخری گورنر کے متعلق توہین آمیز بات کو ری ٹوئٹ کرنے پر یو اے ای کے وزیر خارجہ کو جھاڑ دیا۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النیہان نے چند روز قبل ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا تھا جس میں عثمانی خلافت کے آخری ایام کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ترک گورنر فخرالدین پاشا کے لیے توہین آمیز زبان استعمال کی گئی تھی۔ ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ ترک کمانڈر فخرالدین پاشا جو کہ طیب اردگان کے اجداد میں سے ہیں، مقامی عربوں کے خلاف جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے، انہوں نے عربوں کی املاک کو ضبط کیا، مدینہ منورہ کے خزانے کو تاراج کیا۔ترک صدر نے ٹوئیٹ پر اپنے ردعمل میں متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ کو ’اپنی حیثیت میں رہنے‘ کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ جب انگریزوں اور عربوں نے مدینہ منورہ کا محاصرہ کیا تو فخرالدین پاشا نے 3 سال تک مدینہ کی حفاظت کی تھی اس وقت بہتان لگانے والوں کے آبا و اجداد کہاں تھے؟۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ پہلے اپنی حیثیت کو پہچانو، اس کا مطلب یہ ہوا کہ تم اس ملک سے آگاہ نہیں، تم طیب اردگان سے واقف نہیں، تم اردگان کے آبا و اجداد کی تاریخ سے لاعلم ہو۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close