دنیا

یمن سے ایک بار پھر سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل فائر

ریاض: یمن سے ایک بار پھر سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی جس کو سعودی سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یمن سے حوثیوں نے سعودی عرب کے جنوبی صوبے نجران کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا، تاہم  سعودی ایئرڈیفنس فورسز نے یمن سے آنے والے بیلسٹک میزائل کو  فضا میں ہی تباہ کردیا۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی یمن سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل الیماما پیلس کو بیلسٹک میزائل سے نشانا بنانے کی کوشش کی گئی تاہم سعودی اتحادی فورسز نے میزائل حملے کو ناکام بنادیا، میزائل حملے کے وقت الیماما پیلس میں سعودی رہنماؤں کا اجلاس جاری تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close