دنیا

میں نے اُس کومار دیا‘ ‘،13سالہ امریکی لڑکی نے خنجر کے وار کر کے 15سالہ سٹوڈنٹ کو قتل کردیا

شکاگو میں ایک 13سالہ لڑکی کوخنجر کے وار کر کے 15سالہ سٹوڈنٹ کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے13سالہ لڑکی اور اس کی والدہ کو 15سالہ ڈیکائلہ ڈینس بیری کوسوچے سمجھے منصوبے کے تحت قتل کرنے کا مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق13سالہ لڑکی نے ڈیکائلہ ڈینس بیری کو اس خنجر کا استعمال کرتے ہوئے بے دردی سے قتل کیا جو خنجر اسے اس کی والدہ نے دیا تھا

واضح رہے کہ ہفتے کے روز شکاگو کے جنوبی علاقے میں پارک میں ایک بڑے گروپ کی لڑائی شروع ہونے کے بعد15سالہ طالبہ ڈیکائلہ ڈینس بیری ہلاک ہو گئی تھی

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے خنجر سے خون دھوتے ہوئے اور چیختے چلاتے ہوئے دیکھا۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ وہ خون زدہ خنجر کوپانی سے صاف کر رہی تھی اور دردناک لہجے میں چلا رہی تھی کہ’ ’میں نے اُس کو قتل کر دیا،’میں نے اُس کو قتل کر دیا‘ ‘۔جج نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی لڑائی کی ویڈیو اور دیگر شواہد طلب کر لئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close