دنیا

اوباما کو صدارت کے بعد دبئی میں ملازمت کی پیش کش

امریکی صدر باراک اوباما کی مدت اس سال کے آخر میں ختم ہو رہی ہے یہی وجہ ہے کہ دبئی کی ایک فرم نے اوباما کو ملازمت کی سنجیدہ آفر کر دی ہے۔

عرب خبررساں ادارے کے مطابق دبئی کی ایک بڑی لا فرم کے مالک عسا بن حیدر نے اپنے ایک ٹویٹ میں اوباما کو پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ باراک اوباما وکالت کا کافی تجربہ رکھتے ہیں، انھوں نے 1991 میں ہارورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی تھی لہٰذا ہم اوباما کو اپنی لا فرم میں ملازمت کی پیشکش کرتے ہیں۔ عسا بن حیدر نے اپنے ٹویٹ میں واضح کیا کہ اوباما کو پیشکش عجیب لگے گی مگراس سے اوباما کو مسلمانوں کو جاننے کا زیادہ موقع ملے گا کیونکہ امریکا میں کچھ ایسے عناصر ہیں جو عرب ممالک کے بارے تعصبات رکھتے ہیں۔

ان کومعلوم ہو کہ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔ حیدر نے کہا کہ یہ ایک سنجیدہ پیشکش ہے اور امید ہے کے اوباما اس پر غورکریں گے۔ انھوں نے کہا کہ وہ اپنی لا فرم کے لیے ایسا امیدوار چاہتے ہیں جو سیاستدان بھی ہو اور سابق صدر بھی۔ اس ٹویٹ کے بعد لا تعداد لوگوں نے اس بارے میں تبصرہ کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے متحدہ عرب امارات میں لیکچرز کے ذریعے تقریبا 6 ملین ڈالر کمائے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close