دنیا

کرسٹینا گریمی کا قاتل ’دوسرے شہر سے آیا تھا

فلوریڈا کی پولیس کا کہنا ہے کہ جس شخص پرگلوکارہ کرسٹینا گریمی کو قتل کرنے کا شبہہ ظاہر کیا جا رہا ہے وہ بظاہر کسی دوسرے شہر سے آیا تھا۔

پولیس چیف جان مینا کا کہنا ہے کہ ’مسلح شخص آرلینڈو صرف یہ جرم کرنا آیا تھا لیکن وہ ذاتی طور پر کرسٹینا گریمی کو نہیں جانتا تھا۔

خیال رہے کہ امریکی ٹی وی پروگرام ’دی وائس‘ میں حصہ لینے والی گلوکارہ کرسٹینا گریمی کو جمعے کی شب آرلینڈو میں ہونے والے کنسرٹ کے بعد اپنے مداحوں کو آٹو گراف دیتے ہوئے گولی ماری گئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ انھیں زخمی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

پولیس چیف نے بتایا کہ گریمی کے بھائی کے ساتھ لڑائی کے دوران اس مسلح شخص نے خود کو گولی مار دی تھی۔ ان کے مطابق اس 21 سالہ سفید فام شخص کے پاس دو پستول اور ایک چاقو تھا۔ تاہم ان کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

ان کے مطابق: ’جس وقت گریمی اپنے مداحوں کو آٹو گراف دے رہی تھیں یہ سفید فام شخص ان کے قریب آیا اور گولی مار کر انھیں زخمی کر دیا۔‘

خیال رہے کہ گریمی نے سنہ 2014 میں امریکہ میں چلنے والے ’دی وائس‘ شو کے چھٹے سیزن میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

آرلینڈو پولیس نے ایک ٹویٹ میں لکھا: ہم بہت افسوس کے ساتھ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ کرسٹینا گریمی زخموں کی تاب نہ کر ہلاک ہو گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق گریمی کو جمعے کی رات مقامی وقت کے مطابق 22:45 گولی لگی۔

حملہ آور کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

گریمی کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر بہت جلدی پھیل گئی جس میں ان کے مداحوں نے ان کی موت پر اپنے غصے کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close