دنیا

افغان عمل کو تیز کرنے کیلئے استنبول کانفرنس کی جارہی ہے

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ افغان تنازعہ ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

 

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ افغان عمل کو تیز کرنے کیلئے استنبول کانفرنس کی جارہی ہے جس کا مقصد امن مذاکرات میں پیش رفت فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ زلمے خلیل زاد افغان مذاکرات میں تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ صدر بائیڈن افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی کو ختم ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں اور افغان فریقین کے مابین سفارت کاری بہتر بنانے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close