دنیا

دنیا کی سب سے کم عمر ارب پتی لڑکیاں

کیا آپ دنیا کی سب سے کم عمر ارب پتی لڑکی جو صرف 19 سال کی عمر میں یہ اعزاز حاصل کرچکی ہے کو دیکھنا چاہیں گے۔ امریکی جریدے فوربس نے رواں سال دنیا کے امیر ترین افراد کی جو سالانہ فہرست جاری کی تھی جس میں الیگزینڈرا اینڈرسن کو دنیا کی سب سے کم عمر ارب پتی شخصیت قرار دیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ناروے سے تعلق رکھنے والی یہ لڑکی 1.2 ارب ڈالرز مالیت کے اثاثوں کی مالک ہے۔ ٢٠٠٧ میں الیگزینڈرا کے والدین جوہان اینڈرسن نے اپنی خاندانی کمپنی کے 42 فیصد شیئرز بیٹی کے نام کردیئے تھے۔ انہوں نے ٤٢ فیصد مزید شیئرز اپنی دوسری بیٹی کیتھرینہ کے نام کیے جس کی عمر اب ٢٠ سال ہے اور وہ دنیا کی دوسری کم عمر ترین لڑکی بن چکی ہے۔

اگرچہ ان دونوں کو ارب پتی بنے کافی عرصہ ہوگیا مگر اس کی تصدیق اب ہوئی کیونکہ ناروے میں حکومت 17 سال سے زائد عمر ہونے پر ہی کسی فرد کے ٹیکس ریٹرنز شائع کرتی ہے۔ الیگزینڈرا تو بچپن سے منہ میں سونے کا نوالہ لے کر پیدا ہوئی مگر وہ ایک معروف گھڑسوار بھی ہے اور اس نے گھڑسواری کے متعدد مقابلے بھی جیت رکھے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک ارب ڈالرز سے زائد کی مالک یہ لڑکی اسکول اور کالج میں اپنا جیب خرچ بچاتی تھی اور اب بھی صرف سیکنڈ ہینڈ گاڑیوں کو ہی چلاتی ہے۔ 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close