دنیا

اسرائیلی فضائیہ نے ایسی جگہ پہ بمباری کردی کہ دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی، بڑی جنگ کے امکان

اسرائیل فضائیہ کے جنگی طیاروں نے غزہ میں حماس کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری کرکے مرکزی دفتر کے بڑے حصے کو تباہ کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ میں واقع حماس کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری کردی۔ بمباری سے حماس کے ہیڈ کوارٹر کے ایک حصے کو نقصان پہنچا تاہم بمباری کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔فلسطینی میڈیا کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح پہلے جنگی ٹینکوں سے غزہ کی جانب گولہ باری کی اور بعد ازاں اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے بمباری کی۔ اسرائیلی جارحیت کا مقصد فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنا اور ’ گھر واپسی‘ مہم کو سبوتاژ کرنا ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی ڈیفنس فورس کی جانب سے جاری بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ حماس کے چند حامیوں نے اسرائیل سرحد عبور کر کے دو بوتل بم نصب کیے تاکہ فوجی دستوں کو نشانہ بنایا جا سکے لیکن اس سے قبل ہی خفیہ کیمروں نے نشاندہی کردی۔ جس کے جواب میں اسرائیلی طیاروں نے حماس کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری کی۔واضح رہے کہ 30 مارچ سے جاری اسرائیلی سرحد کی جانب پر امن لانگ مارچ پر اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ سے مقامی صحافی یاسر مرتضیٰ سمیت 32 سے زائد فلسطینی شہید اور 2 ہزار مظاہرین زخمی ہو چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close