دنیا

روس میں طوفان کے باعث 2 کشتیاں ڈوبنےسے14 افراد ہلاک

روس میں طوفان کے باعث 2 کشتیاں ڈوبنے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق روس میں طوفان کے باعث جھیل میں دو کشتیاں ڈوب گئیں۔ پانچ بچوں سمیت چودہ افراد ہلاک ہوگئے۔

روس کے شمال مغربی علاقےکیرلیا میں طوفان کےباعث سیاحوں کی دو کشتیاں جھیل میں ڈوب گئیں، امدادی رضاکاروں نے چودہ لاشوں کو نکالا جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

روسی حکام کاکہنا ہے کہ سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے اور بچوں کے والدین سے ملاقات کا بندوبست کیا جارہا ہے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق ماسکو سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close