دنیا

امریکہ اور روس خطرناک جنگ کے دھانے پہ ، سوویت یونین کے آخری صدر گوربا چوف نے جنگ سے متعلق ایسا انکشاف کردیا کہ آپ جان کر۔۔۔

سویت یونین کے آخری صدر میخائل گوربا چوف نے کہا ہے کہ امریکا اور روس جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، وقت بتائے گا کہ روسی ڈل ایجنٹ پر گیس حملے میں کون ملوث ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے میخائل گوربا چوف کا کہناتھا کہ امریکا اور روس جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں،یہ وقت بتائے گا کہ روسی ڈبل ایجنٹ 66سالہ سرگئی سکریپل اور اس کی 33سالہ بیٹی یولیا پر گیس حملے میں کون ملوث ہے؟ انہوں نے کہا کہ شام کے معاملات خطرناک حد تک بڑھتی کشیدگی لمحہ فکر ہے،موجودہ حالات میں ذراسی غلطی بڑی تباہی لا سکتی ہے۔گوربا چوف نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے رویئے پر مایوسی کا اظہار کیا اور مشورہ د یتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں کو مل کر کشیدگی کا خاتمہ کرنا چاہئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close