دنیا

یمنی فورسز کا سعودی عرب کے علاقہ نجران پر میزائل سے حملہ

صنعاء: یمنی فورسز نے درمیانہ فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل سے سعودی عرب کے سرحدی علاقہ نجران میں فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے۔ یمنی ٹی وی المسیرہ کے مطابق یمنی فورسز نے درمیانہ فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل سے سعودی عرب کے سرحدی  علاقہ نجران میں  فوجی ٹھکانےکو نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب کے ایئر ڈیفنس نے سرحدی علاقے نجران پر داغے گئے میزائل کو فضاء میں ہی ناکارہ بنا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو یمنی عوام کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے، سعودی عرب نے تین سال قبل جن مقاصد کے حصول کے لئے یمن پر جنگ مسلط کی تھی وہ ان مقاصد کے حصول میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close