دنیا

ٹریزا مے کی کابینہ میں بورس جانسن وزیرِ خارجہ

برطانیہ کی نئی وزیر اعظم ٹریزا مے نے بدھ کی رات اپنی نئی کابینہ کے چار نئے وزرا کا اعلان کیا ہے جن میں بورس جانسن کے علاوہ فلپ ہیمنڈ ، ڈیوڈ ڈیوس، لیئم فوکس اور امبر رڈ کے نام شامل ہیں۔

خیال رہے کہ بورس جانسن نے برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہونے کی مہم چلائی تھی

بورس جانسن نے فلپ ہیمنڈ کی جگہ لی ہے جنھیں برطانیہ کا وزیرِ خزانہ جب کہ سابق وزیرِ خزانہ جارج اوسبورن کو برطرف کر دیا گیا ہے۔

برطانیہ کی سابق توانائی سیکریٹری امبر رڈ کو ہوم سیکریٹری جب کہ ڈیوڈ ڈیوس کو بریگزٹ وزیر مقرر کیا گیا ہے۔

برطانیہ کے سابق وزیرِ دفاع لیئم فوکس جنھوں نے سنہ 2011 میں اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا کو بین الااقوامی وزیرِ تجارت مقرر کیا گیا ہے جب کہ مائیکل فالن وزیرِ دفاع کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔

اس سے پہلے ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ پہنچنے کے بعد برطانیہ کی نئی وزیر اعظم ٹریسا مے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی حکومت ’ایک قوم‘ کے لیے اپنی خدمات پیش کرے گی نہ کہ ’کسی مخصوص طبقے کے لیے۔‘

برطانیہ کی دوسری خاتون وزیر اعظم نے ایسے لوگوں کو بھی حقوق دینے کا وعدہ کیا جو اپنی زندگیوں کا زیادہ تر وقت محنت کرنے میں گذارتے ہیں۔

ٹریسامے نے اپنے پیش رو سابق برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’عظیم اور جدید وزیر اعظم تھے۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close