دنیا

امریکہ نے مسئلہ کشمیر پر تبصرہ کرنے سے گریز کرلیا

امریکی محکمہ خارجہ نے مسئلہ کشمیر پر تبصرہ کرنے سے گریز کردیا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونز کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر امریکہ کاوہ ہی موقف ہے جو ماضی میں رہا ہے ،یہ مسئلہ پاکستان اور بھارت نے ملکر طے کرنا ہے ۔امریکہ نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے متعلق بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونز نے کہا کہ عمر نرے کو افغان صوبے ننگر ہار میں نشانہ بنا یا گیا جو باچا خان یونیورسٹی اور اے پی ایس حملوں میں ملوث تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ عمر نرے کی ہلاکت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں بہترین سیکیورٹی کے لیے تعاون جاری رکھا جائے گا ۔مارک ٹونز نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کا عزم اور جنرل راحیل شریف کا بیان قابل تحسین ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت کے حوالے سے کوئی بات نہیں کروں گا ۔انہوں نے مزید کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اب تک پاکستان نا قابل تلافی نقصان اٹھا چکا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close