دنیا

ترکی کے ’لاپتہ‘آرمی چیف بازیاب ہوگئے

ترکی کے ’لاپتہ‘ملٹری چیف آف سٹاف کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔ترک آرمی چیف کوایئربیس پر کامیاب آپریشن کے بعد ریسکیو کیا گیا

ترک آرمی چیف کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔انہیں ایک ایئر بیس پر باغیوں کی جانب سے یرغمال بنایا گیاتھا۔
قبل ازیں ان کے لاپتہ ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں جبکہ کئی میڈیاچینلز نے ان کے مارے جانے کی بھی اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ترک آرمی چیف جنرل ہولوسی اکار کو ایک ایئر بیس پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بازیاب کرایا گیا۔
قبل ازیں ان کی ’گمشدگی‘کے دوران ترک وزیراعظم علی یلدرم نے جنرل ہولوسی اکار کے نائب جنرل امیت درنداد کو قائم مقام آرمی چیف مقرر کیا تھا۔ترک وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنرل ہولسی کے لاپتہ ہونے اور بغاوت کی صورتحال کے باعث جنرل امیت کو قائم مقام کے عہدے پر فائز کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close