دنیا

یمنی فورسز نے الحدیدہ پر حملہ آور سعودی اتحادی فوجیوں کو محاصرے میں لے لیا

صنعاء: یمنی فوج کے با خـبر ذرائع کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے الحدیدہ پر حملہ کرنے والے سعودی اتحادی فوجیوں کو محاصرے میں لے کر ان کا قلع و قمع شروع کردیا ہے۔  خبررساں ایجنسی العہد کے مطابق یمنی فوج کے با خـبر ذرائع کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے الحدیدہ پر حملہ کرنے والے سعودی اتحادی فوجیوں کو محاصرے میں لے کر ان کا قلعہ قمہ شروع کردیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے الحدیدہ کے بعض حصوں پر سعودی اتحادی فوج کے قبضہ کے سعودی عرب کے دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے اتحادی فوجی الحدیدہ میں یمنی فورسز کے محاصرے میں ہیں اور یمنی  فوج اور قبائل نے ان کا قلع و قمع شروع کردیا ہے۔ یمن کے فوجی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے اتحادی فوجی الغازہ، الجاح اور الدریہمی علاقوں میں یمنی فوج کے محاصرے میں ہیں، جنھیں ہلاک یا گرفتار کرلیا جائےگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close