دنیا

دمشق ایئرپورٹ کے قریب اسرائیل کا میزائل حملہ

دمشق: شام کے دارالحکومت میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب اسرائیل نے میزائل حملے کیے ہیں۔شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے اطراف 2 میزائل داغے جب کہ حزب اختلاف کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ رات گئے ان میزائل حملوں کا ہدف ایرانی کارگو طیارہ تھا جس نے دمشق میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی تھی۔ان میزائل حملوں سے متعلق ترجمان اسرائیلی فوج نے ردعمل دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میڈیا کی ان رپورٹس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔اسرائیل پہلے ہی شام میں ایرانی اثر ورسوخ اور تہران کی حمایت یافتہ ملیشیا حزب اللہ کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دیتا رہا ہے جب کہ اسرائیل فوج اپریل اور مئی میں بھی شامی ملٹری اور حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کرچکی ہے تاہم شام کا دفاعی نظام ان میزائلوں اور فضائی حملوں کو روکنے میں مکمل ناکام رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close