دنیا

پاکستان میں شفاف، قابل احتساب انتخابات کے خواہاں ہیں: امریکہ

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کو بغور دیکھ رہے ہیں، امریکا پاکستانیوں کے جمہوری حق کی حمایت کرتا ہے، پاکستان میں شفاف، قابل احتساب انتخابات کے خواہاں ہیں۔ دوسری جانب برطانیہ نے بھی پاکستان میں انتخابات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے انتخابات پر دنیا بھرکی نظریں لگی ہیں،چین سمیت دوسرے ممالک کے بعد امریکا اور برطانیہ بھی اس حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کا بغور جائزہ لے رہیں ہیں، امریکا پاکستان میں صاف شفاف اور قابل احتساب انتخابات کا خواہاں ہے۔ پولنگ کے عمل میں تمام پاکستانیوں کےجمہوری حق کی حمایت کرتے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر نے بھی پاکستانی ووٹرز کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، تھامس ڈریو نے کہا ہے کہ الیکشن ڈے پاکستان کے لیےاہم ترین دن ہے، پاکستانی آج اپنے سنہری مستقبل کا انتخاب کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close