دنیا

روس ، ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 18 افراد ہلاک

ماسکو: روس میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں18 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریجنل ہنگامی سروسز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراسنوپارک خطے کے ضلع تیوروخانسک میں ایم ایٹ ہیلی کاپٹر ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام18 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ ممکنہ طور پر تکنیکی ناکامی اور پائلٹ کی غلطی کے باعث پیش آیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر گر کر ٹکڑوں میں بکھر گیا اور اس میں آگ لگ گئی ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں 15 مسافر اور عملے کے3 افراد سوار تھے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close