دنیا

عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ نے کس چیز میں تعلیم حاصل کی اور آج کل کیا کرتی ہیں؟

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان اکثر ہمارے ہاں موضوع بحث رہتی ہیں۔ انہوں نے کیا تعلیم حاصل کی اور آج کل کیا کرتی ہیں؟ اس حوالے سے برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ایک حیران کن انکشاف کیا ہے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ ٹیریان اپنی والدہ سیتا وائٹ کی موت کے بعد جمائما خان کے زیرکفالت رہیں تاہم 18سال کی عمر میں وہ نیویارک منتقل ہو گئیں جہاں انہوں نے کمیونیکیشنز اینڈ میڈیا سٹڈیز میں تعلیم حاصل کی اور اب وہ ہالی ووڈ میں قدم رکھ چکی ہیں۔ وہ گزشتہ سال بننے والی اداکارہ لوسی لیو کی رومانوی کامیڈی فلم ’سیٹ اِٹ اَپ‘ (Set it Up)کا بھی حصہ تھیں۔

اخبار کے مطابق ٹیریان اپنی سوتیلی ماں جمائما خان کے ساتھ کام کرنے کے متعلق بھی بات کرتی رہتی ہے جنہوں نے ”انسٹنکٹ پروڈکشنز‘ (Instinct Productions)کے نام سے ایک پروڈکشن ہاﺅس بنا رکھا ہے اور ایک 6حصوں پر مشتمل ڈاکومنٹری ’ دی امپیچمنٹ آف بل کلنٹن‘ (The Impeachment Of Bill Clinton)کی ایگزیکٹو پروڈیوسر بھی ہیں۔ واضح رہے کہ جب سیتا وائٹ کو اپنی کینسر کی بیماری کا علم ہوا تو انہوں نے اپنی وصیت تبدیل کرکے جمائما خان کو ٹیریان کی سرپرست مقرر کر دیا تھا اور اس کا نام بھی تبدیل کرکے ٹیریان خان وائٹ رکھ دیا تھا۔ جس پر سیتا وائٹ کی موت کے بعد جمائما نے ٹیریان کو اپنی کفالت میں لے لیا اور وہ اسے اپنی سوتیلی بیٹی کہتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close