دنیا

امجد صابری کو خراج تحسین پیش

سویس یونیورسیٹی آف لندن میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان سے آئے ہوئےمعروف قوال نجم الدین ۔ سیف الدین نے اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ قوالی کی تقریب میں ہر رنگ و نسل اور مذہب کے بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔
نجم الدین۔ سیف الدین قوال نے امجد صابری کی مشہور قوالیاں تاجرار حرم ہو نگاہ کرم اور من کُنت مولا۔ والا کلام پڑھ کر محفل میں سماں باندھ دیا۔اور محفل میں موجود افراد کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

محفل قوالی سے پہلے تقریب میں مقررین نے امجد صابری کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امجد صابری نے اپنے فن قوال کے ذریعے معاشرے میں صوفی ازم کو فروغ دیا۔ ان کا کہناتھا کہ صوفی ازم امن اور محبت کا درس دیتا ئے۔اور آج کے افراتفری اور انار کی کے دور میں صوفی ازم کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے معررف قوال نجم الدین اور سیف الدین کا کہنا تھا کہ مرحوم امجد صابری نے اپنے فن کے ذریعے امجد صابری نے قوالی کو روشناس کروانے کے لئے کوششیں کیں۔ انسان کلچرل کلب اور تقریب کی میزبان یاسمین کا کہنا تھا کہ آج کے قوالی نائٹ کے انعقاد کا مقصد امجد صابری کی قوالی کے حوالے سے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ امجد صابری نے ساری زندگی قوالی کے ذریعے صوفی ازم کو عام کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close