دنیا

بھارت کا غلیظ چہرہ دنیا کے سامنے

نئی دہلی : بھارت کے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد وشمار کے مطابق 2015 کے دوران ملک بھر میں جنسی زیادتی کے 34 ہزار 600 واقعات جبکہ جنسی حملوں کے 1لاکھ 30 ہزار کیس درج کیے گئے جبکہ صرف نئی دہلی میں یومیہ 6 خواتین ریپ کا شکار ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے نیشنل کرائم ریکارڈ بیوروکی جاری کردہ رپوٹ کے مطابق سن 2014 کے مقابلے میں سن 2015 میں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خواتین کی تعداد میں 950 کا اضافہ ہوا ہے۔بھارتی اخبار نے اس رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ بھارتی دار الحکومت نئی دہلی خواتین کے لیے سب سے زیادہ غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے،

 جہاں گزشتہ برس خواتین کے خلاف جنسی حملوں کے 9 ہزار 100کیس ریکارڈ کیے گئے۔ان میں 2 ہزار 200 ایسی خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ یوں گزشتہ برس نئی دہلی میں اوسطاً ہر دن 6 خواتین کو رَیپ کیا گیا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close