دنیا

فرانس کے دارلحکومت پیرس کی ایک عمارت میں دھماکہ، متعدد زخمی

دھماکہ سنٹرل پیرس کے علاقہ ریو ڈی ٹریوس میں پیش آیا ہے

پیرس: فرانس کے دارلحکومت پیرس کی ایک عمارت میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئےجبکہ دھماکے کے بعد عمارت کے گراؤنڈ فلور پر آگ لگ گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکہ سنٹرل پیرس کے علاقہ ریو ڈی ٹریوس میں پیش آیا ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پویس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئیں ۔دھماکا اس قدر شدید تھا جس کے باعث قریبی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔تاہم لوگوں کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ امدادی ٹیمیں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ دھماکا کے بعد عمارت کے گراؤنڈ فلور پر آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کے لئے فائربریگیڈ کو طلب کر لیا گیا ہے،اس وقت دھماکے کی نوعیت اور وجوہات سے متعلق کوئی حتمی رائے دینا ممکن نہیں ، تحقیقات کے بعد نتائج سامنے آئیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close