دنیا

عمران خان درست تھے

امریکی سینیٹر لنزے گراہم کا کہنا ہے کہ طالبان سے مصالحت کے بارے میں موقف پروزیراعظم عمران خان درست تھے۔

امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے ماضی میں وزیر اعظم عمران خان کے طالبان کے ساتھ مصالحت کے موقف کہ’ افغانستان کی جنگ کا خاتمہ مصالحت میں ممکن ہے‘ کو صحیح تسلیم کرلیا۔
لنزے گراہم نے کہا کہ عمران خان کی صورت امریکا کے پاس پاکستان کے ساتھ تعلقات کو لین دین سے اسٹرٹیجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا ایک منفرد موقع ہے۔

یہ ایک آزاد تجارتی معاہدے کی صورت میں مضبوط اقتصادی تعلقات کے ذریعے ہی ممکن ہے، انہوں نے کہا کہ واپس جاکر صدر ٹرمپ کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے پر آمادہ کریں گے۔

اس کے علاوہ امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے قرضے سے پاکستان کی معیشت کو عارضی سہارا ملے گا جبکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ایک آزاد تجارتی معاہدہ ہی حقیقی طور پر پاکستانی معیشت کی کایا پلٹ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند دہائیوں میں عمران خان کو طالبان سے مصالحت کرنے کا موقف اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close