دنیا

ننگرہار میں ڈرون حملہ، کم ازکم 13 ہلاکتیں

حکام کے مطابق بدھ کی صبح ہونے والے اس ڈرون حملے میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ سے وابستہ شدت پسند ہلاک ہوئے ہیںضلع ننگرہار کی پولیس کے ترجمان حضرت حسین مشرقی وال نے

افغان سروس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح چار بجے اُس شخص کے مکان پر ہوا جو چند روز قبل حج کا فریضہ ادا کر کے وآپس آیا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ ڈرون حملے میں مکان کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب حاجی سے ملنے کے لیے لوگ ان کے مکان پرجمع تھے۔

صوبائی پولیس کے ترجمان مشرقی وال کے مطابق اس حملے میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے ایک کمانڈر اور ایک قاضی بھی ہلاک ہوئے ہیں، تاہم ہلاک ہونے والوں میں عام لوگ بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون حملے میں شدت پسند نہیں بلکہ عام لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اہلِ محلہ کا کہنا ہے کہ اس حملے میں سعودی عرب سے آئے ہوئے حاجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close