دنیا

پیرس، پولیس ہیڈ کوارٹر میں چاقو سے حملہ، 4 اہلکار ہلاک

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پولیس ہیڈ کوارٹر میں چاقو سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیرس پولیس ہیڈ کوارٹر میں چاقو کے وار سے 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے، پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔

پیرس پولیس کی جانب سے حملہ آور کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے تاہم اس کا تعلق پولیس اسٹاف سے ہی بتایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا ہے تاہم سرکاری طور پر جائے وقوعہ کو سیل کیے جانے کا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب پولیس نے افسران کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد پر فرانس بھر میں ہڑتال کی تھی۔

فرانسیسی وزیراعظم ایڈورڈ فلپی اور وزیر داخلہ کرسٹوفر کیسٹنر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور انہیں تفصیلات سے آگاہ کیا جارہا ہے۔

پیرس کے میئر اینی ہیڈالگو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ نوٹرڈیم چرچ کے قریب حملے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں اور ایک شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک حملہ آور پولیس ہیڈ کوارٹر کے اندر فرائض انجام دے رہا تھا۔

عراق میں حکومت مخالف مظاہرے، تین روز میں ہلاکتیں 20 ہوگئیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close