دنیا

غزنی یونیورسٹی میں بم دھماکا، پانچ افراد ہلاک

فغانستان کی غزنی یونیورسٹی میں ہونے والے بم دھماکے میں کم سے کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یہ بم دھماکا منگل کی صبح غزنی یونیورسٹی کے ایک کلاس روم میں ہوا ۔

اس دھماکے میں دسیوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ زخمیوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

مشرقی افغانستان میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران یہ دوسرا دھماکا ہوا ہے۔

صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد میں گذشتہ رات ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں بارہ افغان فوجی ہلاک اور بتیس زخمی ہوئے تھے۔

ننگرہار اور غزنی مشرقی افغانستان کے شورش زدہ صوبے  شمار ہوتے ہیں جہاں بڑی تعداد میں طالبان اور داعش موجود ہیں۔

انجلینا کی مشابہت میں شکل بگاڑنے والی ایرانی سوشل میڈیا اسٹار توہین مذہب پر گرفتار

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close