دنیا

اسرائیلی فوج نے فاسفورس بموں کے استعمال کی تصدیق کردی

اسرائیلی فوج نےفاسفورس بموں کے استعمال کی تصدیق کردی،ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ فاسفورس بموں کو بطور ہتھیار استعمال نہیں کیا،کیموفلاج کے طور پر فاسفورس بم پھینکے گئے۔

عرب میڈیا کےمطابق مغربی کنارے کے شہر جنین میں صہیونی فورسز کی کارروائی کو 24 گھنٹے گزر گئے، 100 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا،جنین کے اسپتالوں کے باہر اسرائیلی فورسز نے پہرے لگا رکھے ہیں۔19 لاکھ پناہ گزینوں میں سے 3 لاکھ 60 ہزار مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہےکہ 36میں سے صرف 11 اسپتال جزوی طور پرکام کر رہے ہیں، شمالی غزہ میں صرف ایک اسپتال فعال ہے،اسرائیلی فورسز نےکمال عدوان اسپتال پر دھاوا بولتے ہوئے اسپتال کے ڈائریکٹر اور عملے کے 70 ارکان کو گرفتار کرلیا۔

شمالی غزہ میں مزید 8 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے، خان یونس پربمباری،شیر خوار بچے سمیت دو افراد شہید ہوئے،جبالیہ کیمپ میں مارکیٹ عارضی قبرستان میں تبدیل ہوگیا۔

اسرائیلی طیاروں نے شام میں اہم اہداف پر بمباری کرتے ہوئے گولان کی پہاڑیوں پر تین میزائل داغ دئیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close