دنیا

امریکی صدارتی انتخابات میں مسلمان ووٹرز کی اہمیت

امریکی صدارتی انتخابات میں پندرہ لاکھ سے زائد مسلمان اپنے ووٹ کا حق استعمال کر رہے ہیں، مسلمانوں کے ووٹ کسی بھی امیدوار کی کامیابی کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

تازہ ترین سروے کے مطابق امریکا بھر میں تیس لاکھ سے زائد مسلمان بستے ہیں، جن میں سے پندرہ لاکھ ووٹنگ کیلئے رجسٹرڈ ہیں، جو کسی بھی امیدوار کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اس وقت مسلمانوں کی مختلف تنظیمیں اور مساجد میں مسلمانوں کو ہیلری کلنٹن کو ووٹ دینے کی تلقین کی جارہی ہے تاہم کچھ مسلمان جو پہلے ہی ٹرمپ کو پسند نہیں کرتے ہیلری کو ووٹ دینے کیلئے بھی تیار نہیں۔

ٹرمپ کے مسلمانوں کے خلاف بیانات پر امریکا میں مسلم کمیونٹی شدید نالاں نظر آتی ہے اور اسی ناراضگی کے اظہار کیلئے مسلمانوں کو ہیلری کلنٹن کو ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواست کی جارہی ہے۔

واشنگٹن میں قائم تنظیم ’کونسل آن امریکن اسلامک رلیشنز (کیئر)‘ نے رائے عامہ کی ایک جائزہ رپورٹ مرتب کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ مسلمان امریکی ووٹروں میں سے 86 فی صد کے نام درج ہوچکے ہیں، جو اس سال ووٹ دینے کا سوچ رہے ہیں۔

امریکا میں اٹھارہ برس سے کم عمر مسلمانوں کے اندراج میں پہلی باراضافہ ہوا ہے، 18 برس سے کم عمرہزاروں امریکی مسلمان پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدر بننے کے بعد مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کے بیان کے بعد ریپبلکنز کے حامی مسلمان بھی اس بار ڈیموکریٹس کو ووٹ دینے کا ارادہ کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close