Featuredدنیا

حماس نے اسرائیل سے یرغمال بنائی گئی 2 امریکی خواتین کو رہا کر دیا

حماس کی جانب سے امریکی یرغمالیوں کی رہائی پر امریکی صدر جو بائیڈن نے خوشی کا اظہار کیا

حماس کے اسرائیل پر حملے کے دوران یرغمال بنائے گئے افراد میں سے 2 امریکی خواتین کو رہا کر دیاگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کو قطری حکومت کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت انسانی بنیادوں پر رہا کیا گیا۔

اسرائیلی فوجی اڈے پر رہائی پانے والی خواتین کا خاندان ان کا پہلے سے منتظر تھا، عالمی ریڈ کراس نے یرغمالیوں کواسرائیل تک پہنچانے میں مدد کی۔

حماس کے ترجمان نے بتایا کہ قطر اور مصر کے ساتھ مل کر "شہری” یرغمالیوں کی رہائی کیلئے کام کر رہے ہیں۔

حماس کی جانب سے رہا کی گئی امریکی ماں بیٹی غزہ سرحد پر اسرائیلی نمائندے کے حوالے کی گئیں جہاں سے انہیں اسرائیل کے فوجی اڈے پر لایا گیا۔

حماس کی جانب سے امریکی یرغمالیوں کی رہائی پر امریکی صدر جو بائیڈن نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ 2 سو افراد میں سے یہ پہلی رہائی ہے،اس سلسلے میں مدد کرنے پر قطر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close