دنیا

سابق بوائے فرینڈ نے زندگی ہی تباہ کر ڈالی

لندن: میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ وہ میرے ساتھ بے وفائی کرے گا۔

برطانوی 23سالہ لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو 30 خواتین کے ساتھ بے وفائی کرتے پکڑ لیا

23سالہ لڑکی کورل گیب کا کہنا ہے کہ اس کے سابق بوائے فرینڈ سٹیون لی نے اس کی زندگی ہی تباہ کر ڈالی۔

میل آن لائن کے مطابق کورل نے بتایا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ وہ اتنی زیادہ خواتین کے ساتھ منہ کالا کرے گا اور میرے ساتھ بے وفائی کرے گا۔ اس نے اس روز بھی میرے ساتھ بے وفائی کی جس روز میں ہسپتال میں اس کی بچی کو جنم دے رہی تھی۔

کورل نے بتایا کہ مجھے آفس میں دردزہ لاحق ہوا، میں گھر گئی تاکہ ہاسپٹل بیگ پیک کر سکوں اور ہسپتال جاﺅں۔ جب میں گھر پہنچی تو سٹیون نے مجھے بیڈ روم میں داخل ہونے سے روک دیا اور کہا کہ تم فوراً ہسپتال جاﺅ، تمہیں جو چیز چاہیے ہو گی وہ پہنچا دے گا۔

میں راستے میں جاتے ہوئے شک میں مبتلا تھی کہ اس نے مجھے بیڈ روم میں کیوں داخل نہیں ہونے دیا۔ بچی کی پیدائش کے بعد جب میں گھر واپس گئی تو میں نے اس سے پوچھ گچھ کی اور اس نے اعتراف کر لیا کہ اس روز بیڈ روم میں کوئی اور خاتون موجود تھی جس کے ساتھ وہ رنگ رلیاں منا رہا تھا۔

کورل نے بتایا کہ اس کے ساتھ 5سال سے میرا تعلق تھا اور اس نے اعتراف کیا کہ ان پانچ سالوں میں وہ30خواتین کے ساتھ تعلق قائم کر چکا ہے۔

اس اعتراف کے بعد میں نے اس سے اپنی راہیں جدا کر لیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close