دنیا

انڈیا: سمندری طوفان وردھا نے تباہی مچا دی، 10ہلاک، ہزاروں بے گھر

چنئی : سمندری طوفان وردھا نے بھارت کی جنوبی ریاستوں چنئی اور آندھرا پردیش میں تباہی مچا دی۔ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر دس ہو گئی۔ ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔ تیز ہواؤں اور بارش کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا۔ حکام کا کہنا ہے کہ چنئی سمندری طوفان سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ دوسری جانب تامل ناڈو حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔

خلیج بنگال میں اٹھنے والا طوفان وردھا پیرکی دوپہر چنئی سے ٹکرایا۔ تیز بارش اور ایک سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہوائوں نے ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی اور ساحلی پٹی سے لگنے والے دیگر شہروں کانچی پورم، تیرو والر میں ہر طرف تباہی مچادی۔ کئی گھر تباہ اور سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔

طوفان سے ذرائع مواصلات اور آمدورفت بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق بارش کا سلسلہ مسلسل جاری ہونے کی وجہ سے انکے لیے امدادی کارروائیاں کرنا بہت مشکل ہورہا ہے۔ حکام نے ہلاکتوں اورزخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ وردھا کی وجہ سے چنئی اور تامل ناڈو میں ہزاروں افراد بے گھر اور کئی تاحال لاپتہ ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی والے اب اپنے سویٹرز نکالنے کی تیاری کر لیں کیوں کہ سردی کی آمد آمد ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close