دنیا

برطانوی شہری آن لائن ٹکٹ کے ذریعے کروڑ پتی بن گیا

کہتے ہیں جب قسمت کی دیوی مہربان ہوتی ہے تو راتوں رات انسان کو کروڑپتی بنا دیتی ہے، ایسا ہی کچھ برطانوی شہری کے ساتھ ہوا جس کا اچانک 10 لاکھ امریکی ڈالر کا انعام نکل آیا۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے عالمی ہوائی اڈے پر فروخت ہونے والے ڈیوٹی فری لاٹری ٹکٹ نےبرطانوی شہری کی قسمت تبدیل کردی، بوتھ نامی برطانوی شخص نے منگل کے روز ہونے والی قرعہ اندازی میں 10 لاکھ ڈالر کی رقم جیتی ہے۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بوتھ چودویں برطانوی شہری ہیں جنہوں دبئی ڈیوٹی فری لاٹری کے ذریعے 10 لاکھ امریکی ڈالر جیتے ہیں۔

مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق انعامی ٹکٹ تقسیم کرنے والے ادارے کی انتظامیہ خوش نصیب شہری تک رسائی حاصل نہیں پارہی ہے، کیونکہ وہ برطانیہ میں ہے اور اس نے آن لائن ٹکٹ خریدا تھا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق تین مزید خوش نصیب ہیں جنہوں نے لاٹری ٹکٹ کے ذرئعے بیش قیمتی گاڑیاں اپنے نام کی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close