دنیا

بارش کے دوران غلاف کعبہ تبدیل کرنے کا روح پرور منظر!

مکہ مکرمہ : سعودی حکام نے تیزبارش کے دوران خالص سونے، چاندی اور ریشم سے تیار کردہ غلافِ کعبہ تبدیل کر دیا، غلاف کعبہ کی تبدیلی کے روح پرور مناظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری۔

تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام میں ہر سال کی طرح رواں برس بھی حج کے موقع پر خانہ کعبہ کے غلافِ تبدیل کرنے کی روح پرور محفل منعقد ہوئی۔

سعودی حکام نے رواں برس غلافِ کعبہ کی تبدیلی کا عمل 9 ذی الحج کو بعد نمازِ عشاء سر انجام دیا۔

واضح رہے کہ غلافِ کعبہ کی تیاری میں 670 کلو ریشم، 120 کلو سونے کے دھاگے اور 100 کلو چاندی کے دھاگے استعمال کیے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اتارے جانے والے غلافِ کعبہ کو ٹکڑوں کی صورت میں بیرون ممالک سے آئے ہوئے سربراہان مملکت اور دیگر معززین کو بطور تحفہ پیش کیا جاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close