دنیا

بیروت میں خوفناک دھماکوں نے شہر لرزا دیا

بیروت : لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خوفناک دھماکوں نے شہریوں کے دل لرزہ دئیے۔

تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں واقع ملک جمہوریہ لبنان میں کچھ دیر قبل خوفناک دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئی جبکہ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ سے فضا میں اٹھتے ہوئے سرخ بادل ویڈیو میں جاسکتے ہیں۔

لبنانی ریسکیو اہلکاروں وو بم ڈسپوزل اسکورڈ کا کہنا ہے کہ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یکے بعد دیگرے ہونے والے 2 دھماکوں کے باعث پورا شہر لرز اٹھا اور ہر طرف تباہی مچ گئی، دھماکہ آتش بازی کی فیکٹری میں ہوا، بندرگاہ کے قریب گودام میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھماکے اتنے زور دار تھے جس میں کئی گھروں، دکانوں اور دفاتر کو نقصان پہنچا جبکہ دور دراز کی عمارتوں کے بھی شیشے ٹوٹ گئے۔


سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں بیروت میں ہونے والے دھماکے کی شدت دیکھی جاسکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close